پیر 12 اکتوبر 2026 - 04:06
جامعۃ المصطفیٰ کراچی میں کتاب ’’توحید، روحِ کائنات‘‘ کے مطالعاتی مقابلے کا انعقاد / نمایاں طلبہ میں تقسیم انعامات

حوزہ / جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے زیرِ اہتمام منعقدہ کتاب ’’توحید، روحِ کائنات‘‘ کے مطالعاتی مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن علومِ قرآن و تفسیر اور شعبۂ تحقیق، جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے زیرِ اہتمام کتاب ’’توحید، روحِ کائنات‘‘ کے مطالعے پر مبنی انعامی مقابلے کی تقریبِ تقسیمِ انعامات نمازِ ظہرین کے بعد جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے نماز خانے میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں مدیر جامعۃ المصطفیٰ کراچی، حجت الاسلام سید عمار ہمدانی، آقای رضا خواجہ، ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی، مولانا مختار امامی اور استاد امام علی کے دستِ مبارک سے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے شعبۂ تحقیق کے مسئول آقای سکندر علی بہشتی نے کہا: کتاب ’’توحید، روحِ کائنات‘‘ رہبرِ انقلاب کی اہم تقاریر میں سے ہے، جسے شیخ سجاد مفتی نے اصلاح و تہذیب کے بعد شائع کیا ہے۔

جامعۃ المصطفیٰ کراچی میں کتاب ’’توحید، روحِ کائنات‘‘ کے مطالعاتی مقابلے کا انعقاد / نمایاں طلبہ میں تقسیم انعامات

انہوں نے کہا: اس انعامی مطالعاتی مقابلے میں طلبہ کی انتہائی دلچسپی کے ساتھ شرکت قابل تحسین ہے۔

تقریب کے اختتام پر مدیر جامعۃ المصطفیٰ کراچی، حجۃ الاسلام سید عمار ہمدانی نے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کی تحقیقی و مطالعاتی سرگرمیوں اور دیگر علمی پروگراموں میں ان کی حوصلہ افزا شرکت کو سراہا۔

انہوں نے طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان میں مطالعے و تحقیق کا ذوق فروغ دینے کے لیے ایسی علمی و مطالعاتی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha